ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ذہنی مریضوں کی بازآبادکاری اور تحفظ کو لے کراقدام: انکولہ عدالت کے جج کی انسانی فکر کی ستائش

ذہنی مریضوں کی بازآبادکاری اور تحفظ کو لے کراقدام: انکولہ عدالت کے جج کی انسانی فکر کی ستائش

Fri, 24 Nov 2017 19:18:06    S.O. News Service

انکولہ:24/ نومبر (ایس اؤنیوز)انسانیت کی خدمت مذہب کے مطابق سب سے بڑی خدمت مانی جاتی ہے اسی عقیدے پر عمل کرتے ہوئے جے ایم ایف سی سنئیر کورٹ کے منصف سہیل احمد کونی بھاوی نے ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی زندگی میں روشنی پیدا کرنے کی پہل کی ہے، اس خدمت کو انجام دینے کے لئے محکمہ پولس کی قیادت میں سماجی کارکنوں کی ایک ٹیم تیار ہوئی ہے جو ذہنی اپاہجوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی باز آبادکاری کا کام انجام دے گی۔

شہر کے راستوں ، گلیاروں اور یہاں وہاں پڑے رہنے والے ذہنی اپاہجوں کا علاج کرتے ہوئے ان کی بازآبادی کاری کا کا م کیا جارہاہے ، جس کی عوام کافی ستائش کرتے ہوئے اپنا تعاون بھی پیش کررہے ہیں۔ جے ایم ایف سی عدالت کے منصف سہیل احمد کونی بھاوی نے پولس انسپکٹر بسپا برلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاچاری کی زندگی بسرکرنے والے ذہنی اپاہجوں کے تعاون کے لئے آگے بڑھیں اور انہیں انصاف دلانے کے لئے مناسب کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

جج کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سی پی آئی بسپا برلی کی قیادت والی پولس ٹیم کا عوامی سطح پر سماجی خدمات کے لئے مشہور وجئے کمارنائک، راجو ہری کنتر، بلدیہ ممبر سندیپ بنٹ، ڈرائیور امیش نائک، چندرکانت، بومیا نائک، پکریش، منجوناتھ نائک، گورو گوڈا سمیت کئی ایک کارکنوں نے بھرپور تعاون دیتے ہوئے سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق انکولہ تعلقہ میں قریب 74ذہنی اپاہج ہونے کی جانکاری موصول ہوئی ہے۔ جو تعلقہ کے مختلف دیہات وغیرہ میں گھوم پھر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتاہے لیکن یہاں بھی غلط استعمال ہونے کا الزام لگایا جاتارہاہے۔ ذہنی اپاہج خواتین کی باز آباد کاری کے لئے ہبلی دھارواڑ میں قیام کی سہولت کی گئی ہے ، جب کہ مردوں کو بنگلورو اور بیلگام کے سیوا آشرموں میں رکھے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔

شہر میں ذہنی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے، بیرونی ریاستوں کے کئی ایک ذہنی اپاہج لوگ یہاں ٹھکانہ ڈالے ہوئے کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ خاص ذہنی مرض کے خواتین کی عزت لوٹے جانے کی باتیں بھی سننے میں آئی ہیں۔شہر کے راستوں پر گھوم رہی تلگو علاقہ کی ایک خاتون سمیت مقامی 4ذہنی اپاہجوں کو تعلقہ سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا ہے۔ اور انہیں کورٹ میں جج کے سامنے پیش کرتے ہوئے ذہنی اپاہجوں کی بازآبادکاری کاتصدیق نامہ حاصل کرکے کارروائی میں جٹ گئے ہیں۔ متعلقہ کارروائی میں اےایس آئی للتا رجپوت، محکمہ اطفال کے افسر ایل ایل راتھوڈ سمیت کئی ایک شریک تھے۔


Share: